برسبین انٹرنیشنل ٹینس ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے پہلا مرحلہ عبور کر لیا

منگل 5 جنوری 2016 12:19

برسبین انٹرنیشنل ٹینس ، ثانیہ مرزا ، مارٹینا ہنگس نے پہلا مرحلہ عبور ..

برسبین (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا ہے ، عالمی نمبر ایک جوڑی نے شاہر پیئر اور ماریا سینچز کو شکست سے دوچار کیا ۔

(جاری ہے)

برسبین میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں انڈو سوئس جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگس نے اسرائیل کی شاہر پیئر اور ماریا سینچز کو بآسانی 1-6 اور 2-6 سے ہرا کر ایونٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا ۔