”خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں“

کینیڈین کمپنی نے ”خراٹوں کو روکنے کیلئے تکیہ تیار“کرلیا

منگل 5 جنوری 2016 12:53

”خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں“

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) خراٹوں سے تنگ افراد پریشان نہ ہوں،ماہرین نے ”نورا“ نامی ایک تکیہ تیار کیا ہے جو خراٹوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہو گا،کینیڈین کمپنی کی جانب سے تیار کئے گئے اس تکیے کے اندر الیکٹرانک نظام نصب ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کو پھیلاتا اور سکڑتا ہے، اس طرح خراٹے لینے والے کا سر دوسری پوزیشن میں آجاتا ہے اور خراٹے کم ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

تکیے کو پلنگ کے قریب رکھا جاتا ہے جو خراٹے کی آواز سن کر تکیے کے اندر پمپ کو چلاکر اٹھاتا ہے اور سونے والے کی پوزیشن بدل جاتی ہے جب کہ اس عمل سے حلق کے پٹھوں کو بھی سکون ملتا ہے اور سانس لینے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹے لینے والے شخص کا سر نیند میں ہلایا جائے تو منہ میں ہوا جانے کی پوزیشن کچھ بدل جاتی ہے اورتھوڑی دیر میں خراٹے کم یا رک جاتے ہیں کیونکہ جب تک حلق کے اوپری حصے کے پٹھوں ( مسلز) پر دباوٴ نہیں پڑتا اس وقت تک خراٹے شروع نہیں ہوتے جبکہ یہ تکیہ عین اسی وقت کام کرتا ہے جب خراٹے شروع ہونے والے ہوتے ہیں۔