قومی ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی 2014 میں سلور میڈل جیتنے کی انعامی رقم مل گئی

منگل 5 جنوری 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان ہاکی ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی 2014 میں سلور میڈل جیتنے کی انعامی رقم مل گئی، پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے ہر کھلاڑی کو ساڑھے سات لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کی پالیسی کے مطابق عالمی مقابلے میں سلور میڈل جیتنے پر کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سلور میڈل کی رقم تو کھلاڑیوں کو سوا سال کے انتظار کے بعد مل گئی ہے لیکن قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تا حال ڈیلی الاؤنسزاور دیگر بقایا جات سے محروم ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے سات کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں جس کے بعد بہت جلد کھلاڑیوں کے بقایا جات ادا کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر سلور میڈل حاصل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :