چوتھا ون ڈے، زمبابوے نے افغانستان کو 65رنز سے ہرا کر سیریز2-2 سے برابر کر دی

منگل 5 جنوری 2016 13:00

چوتھا ون ڈے، زمبابوے نے افغانستان کو 65رنز سے ہرا کر سیریز2-2 سے برابر ..

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) زمبابوے نے افغانستان کو چوتھے ون ڈے میں 65رنز سے ہراکر پانچ میچز کی سریز دو دو سے برابر کر دی۔شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اوپنر پیٹر مور اور شیبابا نے نصف سنچریاں اسکور کیں لیکن بقیہ بیٹسمین نمایاں کارکردگی نہ دکھاسکے۔زمبابوے کی پوری ٹیم آخری اوور میں226 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔دولت زاد ران اور راشد خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں افغانستان کی ٹیم 161رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد شہزاد 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔شیبابا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پانچ میچز کی سریز 2-2 سے برابر ہوگئی ہے۔سیریز کا آخری ون ڈے بدھ کو شارجہ میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :