جو نئیر ٹینس کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع

منگل 5 جنوری 2016 13:04

جو نئیر ٹینس کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام ..

اسلام آباد ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام جو نئیر کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے 3 ماہ پر مشتمل پہلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔ کراچی میں آئندہ چند روز تک شروع ہوجائیگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے سال 2017ء ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل نئی ٹیم تشکیل کرنے کیلئے 2 سال پر محیط تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد تربیتی پروگرام میں 14 سے 17 سال کے نامور کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جس میں محمد مزمل مرتضیٰ، امان عتیق، حمزہ بن ریحان، برکت اللہ، ابدال حیدر شامل ہیں اور انہیں کوچ حمید الحق جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

اسی طرح کراچی میں بھی تربیتی پروگرام اسلام آباد کے ساتھ کو شروع ہونا تھا تاہم کوچ کی مصروفیات کے باعث تربیتی پروگرام آئندہ چند روز تک شروع کیا جائیگا۔

کراچی میں جن کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں صاحبزادہ محمد علی، محمد رضا سواتی، ابراہیم اور محمد نعمان آفتاب شامل ہیں اور انہیں جلیل خان تربیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پروگرام 2 سال تک جاری رہے گا اور امید ہے سال 2017ء کے ڈیوس کپ کیلئے باصلاحیت اور نامور کھلاڑی سامنے آئیں گے اور وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :