ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 13:14
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کو سخت سکیورٹی میں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کے جسمانی ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے نیب کے حوالے کر دیا۔نیب نے احتساب عدالت سے پندرہ روز کے ریمانڈ کی توسیع کی تھی۔
(جاری ہے)
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ نیب اور رینجرز کے الزامات ایک جیسے ہیں، نیب 18دفعہ پہلے تفتیش کر چکی ہے ، ریسرچ رہورٹ کو بیناد بنا کر تفتیش کی جار ہی ہے اور بار بار تفتیش کی جا رہی ہے، وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کا مزید ریمانڈ نہیں بنتا، مستحکم ادارے کو ہراساں کر کے تباہ کیا جا رہا ہے۔
نیب کے وکیل نے عدالت میں ماہر نفسیات ایس ایم ہارون کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ پیش کی ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو فوری طور پر فوری اسپتال داخل کروایا جائے ، ڈاکٹر عاصم حسین ذہنی طور پر پریشان ہیں اورخود کشی بھی کر سکتے ہیں۔ جبکہ عدالت میں نیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے اٹھائیس کمپنیوں کی مدد کی گئی جس کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے ، ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میںاسی فیصد تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ جس کے بعد عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.