سینئر اداکاروں کیساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے پنجابی فلموں کا سنہری واپس لایا جا سکتا ہے ‘ صوبیہ خان
منگل 5 جنوری 2016 13:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اداکارہ صوبیہ خان نے کہا ہے کہ پشتو فلموں کی طرح پنجابی فلموں کو بھی وہ عروج حاصل ہو سکتا ہے جو سلطان راہی ( مرحوم ) کے دور میں ہوا کرتا تھا ، اداکار شان ، معمر رانا ، سعود ، بابر علی ، ببرک شاہ اور اسد ملک سمیت نئے ٹیلنٹ کو آگے لا کر پنجابی فلموں کے سنہری دور کا بھرپور طریقے سے دوبارہ آغاز کرنا چاہیے ۔
” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پنجابی فلموں میں کام کرنے کا بڑا شوق ہے اور میری طرح شوبز میں اور بھی اداکارائیں موجود ہیں جو پنجابی فلموں میں کام کر کے اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتی ہیں مگر بدقسمتی سے ان کو مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے ۔(جاری ہے)
صوبیہ خان نے اس امر پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی فلم انڈسٹری کسی دور میں نامور ہدایتکار مقابلے بازی کی فضاء میں پنجابی فلمیں بناتے رہے مگر اب یہ سلسلہ بلکل ختم ہو گیا ہے اور 2015ء میں کوئی بھی قابل ذکر پنجابی فلم نہیں بن سکی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صائمہ نور ، نرگس ، ثناء اور ریشم جیسی سینئر اداکارائیں موجود ہیں مگر وہ بھی فلمی بحران کی وجہ سے فارغ گھر بیٹھی ہیں ۔ سینئر اداکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کر کے پنجابی فلموں کا سنہری واپس لایا جا سکتا ہے۔ پنجابی فلموں کے دور کو واپس لانے کے لئے نئے سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے ڈائریکٹر و رائٹر اور اداکاروں کو انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے ، تب جا کر پنجابی فلم انڈسٹری بحال کر سکتے ہیں ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
معروف اداکارہ نیمل خاور نے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطے کیلئے یو ٹیوب چینل کا آغاز کردیا
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
گلوکارہ اقبال بانو کی 15ویں برسی21اپریل کو منائی جائے گی
-
’’عشق مرشد‘‘کی آخری قسط بڑے پردے پر دکھائے جانے کا امکان
-
درفشاں سلیم ٹیلنٹ سے زیادہ قسمت سے مشہور ہوئیں، نازش جہانگیر
-
اداکارہ اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کی خبریں گردش کرنے لگیں
-
مشہورپوپ سنگرکا جنوبی کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان
-
لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری
-
رنبیرکپورکے نئے اوتار نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا
-
مہوش نے بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات بتا دیں
-
اسد صدیقی کی سالگرہ پر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.