بھارت سے متعلق حیرت انگیز حقائق پر مبنی ایک رپورٹ

جمہوریت کا علمبردار ملک بھارت ، قتل میں عالمی سطح پر تیسرے جبکہ زیادتی کیسز میں دوسرے نمبر پر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 13:44

بھارت سے متعلق حیرت انگیز حقائق پر مبنی ایک رپورٹ

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : بھارت سے متعلق ایک رپورٹ سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جس میں بھارت سے متعلق بیان کیے گئے حقائق نے سب کی آنکھیں کھول دیں۔ بھارت گلوبل ٹیرارزم انڈیکس پر چھٹے نمبر پر ہے۔ بھارت دنیا بھر کاسب سے زیادہ جعلی ادویات بر آمد کرنے والا ملک ہے جبکہ دنیا بھر میں فروخت کی جانے والی 75 فیصد جعلی ادویات میں سے متعددبھارت ہی سے ماخذ ہیں۔

بھارت میں سالانہ تین ملین لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی مار دیا جاتا ہے جبکہ یو این کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت لڑکیوں کے پیدا ہونے کے لیے سب سے خطرناک جگہ ہے۔اور تو اور بھارت میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ خود کشی کے کیسز رکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ بھارت میں ہر سال 17,627 کسان اپنی زندگی کا خاتمہ کر کے موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کو زیادتی کے کیسز میں دنیا بھر میں تیسرے جبکہ قتل کے کیسز میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہونے کا شرمناک اعزاز حاصل ہے۔

بھارت میں سب سے زیادہ قلیل الوزن بچے پائے جاتے ہیں۔ بھارت میں بجلی کی سب سے زیادہ قلت پائی جاتی ہے۔ یو نائیٹڈ نیشن کے جنسی عدم مساوات کے عالمی رینک میں پاکستان 123جبکہ بھارت 132ویں نمبر پر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار ریاست بھارت کو دنیا بھر میں نسلی امتیاز پر مبنی دوسری بڑی ریاست کہا جاتا ہے۔ جبکہ بھارت دنیا بھرکا غلیظ ترین ملک بھی قرار دیا جا چکا ہے جبکہ بھارت میں سب سے زیادہ خوراک کی قلت کا سامنا رہتا ہے۔ بھارت سے متعلق مزید حقائق آپ بھی جانئیے اس رپورٹ میں:

متعلقہ عنوان :