ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘لاہور میں کاررائیکے دوران 4انسانی سمگلرز‘ ایک اشتہاری گرفتار

منگل 5 جنوری 2016 13:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا‘لاہور میں کارروائی کے دوران 4 انسانی سمگلرز اور ایک اشتہاری کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے واضح احکامات کے بعد ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں۔ لاہور میں ایک کارروائی کے دوران 4 انسانی سمگلرز اور ایک اشتہاری کو گرفتار کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔ گرفتار ہونے والے انسانی سمگلرز میں اسلم، سلمان، تصور اور عرفان شامل ہیں۔