جمشید دستی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس کو دھکے دے باہر نکال دیا

منگل 5 جنوری 2016 13:56

جمشید دستی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس کو دھکے دے باہر نکال دیا

مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) آزاد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے ایم ایس کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل سیکیورٹی ہسپتال مظفر گڑھ میں پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز ایم ایس کے رویے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ایم این اے جمشید دستی مظاہرین کے مسائل سننے کیلئے ہسپتال میں پہنچے اور مظاہرین سے بات چیت کرنے کے بعد ایم ایس ڈاکٹر مبشر کے کمرے میں چلے گئے اور انہیں کمرے سے باہر نکال دیا۔

ہسپتال کے گراؤنڈ میں جمشید دستی نے ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ اگر باہر نہ گئے تو ذلیل کرکے ہسپتال سے باہر نکا ل دوں گا۔ جمشید دستی کی دھمکی کے بعد ڈاکٹر مبشر اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے

متعلقہ عنوان :