آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز کے مابین سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر

منگل 5 جنوری 2016 14:03

آسٹریلیا ، ویسٹ انڈیز کے مابین سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا‘ بارش کی وجہ سے تیسرے دن کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر جاری آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہوگیا اور ایک بھی اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پہلے روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو سات رنز بنائے تھے جبکہ ٹیسٹ کے دوسرے دن بارش کی وجہ سے صرف 11.2اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا جس میں ویسٹ انڈیز نے مزید ایک وکٹ کے نقصان پر 41رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے سات وکٹوں کے نقصان پر 248رنز بنا رکھے ہیں۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :