رتیش دیش مکھ فلم ”مستی زادہ“ کے معاہدے کی خلاف ورزی پر افسردہ

منگل 5 جنوری 2016 14:14

رتیش دیش مکھ فلم ”مستی زادہ“ کے معاہدے کی خلاف ورزی پر افسردہ

ممبئی۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکار رتیش دیش مکھ فلم مستی زادہ کے فلم سازوں کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر افسردہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ معاہدے کے مطابق فلم میں دو سین اور ایک گانے کا حصہ تھے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔انہوں نے فلم سازوں سے درخواست کی ہے کہ وہ معاہدے کی پاسداری کریں اور ان کا نام استعمال نہ کریں۔واضح رہے کہ فلم مستی زادہ میں کشار کپور‘ سنی دیول اور ویر داس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :