ارجن کپور کا ڈانس دیکھنے کے لئے بے صبر ہو رہی ہوں ، سونم کپور

منگل 5 جنوری 2016 14:14

ارجن کپور کا ڈانس دیکھنے کے لئے بے صبر ہو رہی ہوں ، سونم کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے کزن اور سٹار ارجن کپور کو ان کی نئی آنے والی فلم ” کی اینڈ کا “ میں کرینہ کپور کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے جلد دیکھنے کی خواہشمند ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ جلد ارجن اور کرینہ کپور کو بڑی سکرین پر اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھنا چاہتی ہیں اور اب مزید صبر نہیں کر سکتیں آر بالکی کی ” کی اینڈ کا “ میں بجرنگی بھائیجان سٹار کرینہ کپور غنڈے سٹار ارجن کپور ، میگا سٹار امیتابھ بچن اور جیابچن نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں رواں سال یکم اپرل کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔