رکشہ چلانے والے کے بیٹے نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا
ذیشان مہتاب منگل 5 جنوری 2016 14:14
ممبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) ممبئی سے تعلق رکھنے والے 15سالہ بلے باز نے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی سکور بنا ڈالا ہے ۔ پرانوو دھناوید نے انڈر 16انٹر سکو ل ایونٹ میں کے سی گاندھی ہائی سکول کی جانب سے کھیلتے ہوئے آریا گورو کل سکول کے خلاف محض 323گیندوں پر 1000رنز سکور کیے ،395منٹ پر مشتمل اس اننگز میں 129چوکے اور 59چھکے شامل تھے۔
کے سی گاندھی سکول نے 3وکٹوں پر 1465رنز کے سکور پر اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کیا اور دھناوید اس وقت 1009کے سکور پر ناٹ آؤٹ تھے، اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیم سکور آسٹریلیوی ڈومیسٹک ٹیم وکٹوریا کے پاس تھا جنہوں نے 1926ء میں نیو ساؤتھ ویلز کے خلاف 1107رنز بنائے تھے ۔اس سے قبل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کا اعزاز اے جے کولنز کے پاس تھا جنہوں نے 1899ء میں 13 سال کی عمر میں کلارک ہاؤس کی جانب سے نارتھ ٹاؤن ہاؤس کے خلاف 628رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ۔(جاری ہے)
Pranav Dhanawade.... Runs - 1009* Balls - 323 Mins - 395 S/R - 312.38 Sixes - 59 Fours - 129 His school KC Gandhi HS declared @ 1465
— Mohandas Menon (@mohanstatsman) January 5, 2016
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
-
آل رائونڈرشاداب خان اور حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیا
-
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 10م ئی کو کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان کینیڈا کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کے قریب پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.