عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کوئی ریلیف نہ دیا جا رہا ہے،علی عباس بخاری

منگل 5 جنوری 2016 14:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آٹھ سال کی کم ترین سطح پر آنے کے باوجود پاکستان میں عوام کوئی ریلیف نہ دیا جا رہا ہے دھڑا دھڑا بجلی کے منصوبوں کا افتتاح کرنے والے اور چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والے سردیوں میں بھی عوام کو 8 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا تحفہ دے رہے ہیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ اب قیمت میں 38 فیصد اضافے کے تحفے نے بھی عوام کو حیران و پریشان کر دیا ہے گیس کی قیمت بڑھا کر حکومت کو جس 30 ارب روپے کی وصولی ہونی ہے حکمران بتائیں کہ وہ 30 ارب روپے کہاں جائیں گے کیونکہ کراچی تک گیس پائپ لائن روس نے اور تاپی گیس پائپ لائن ترکمانستان نے تعمیر کرنی ہے حکومت یہ پیسے کس کھوہ کھاتے ڈالے گی۔

متعلقہ عنوان :