قائداعظم ٹرافی: سوئی نادرن ٹیم 238 رنزبنا کر آؤٹ

منگل 5 جنوری 2016 14:44

قائداعظم ٹرافی: سوئی نادرن ٹیم 238 رنزبنا کر آؤٹ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) قائداعظم ٹرافی کے ڈے نائٹ فائنل میں سوئی ناردرن کی ٹیم پہلی اننگزمیں دو سواڑتیس رنزبناکرآوٴٹ ہوئی۔ یو بی ایل کی ٹیم نے تیس رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر سترہ رنزبنالئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیل کے دوسرے روز سوئی ناردرن کی ٹیم نے دو وکٹوں پرپینتیس رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔

(جاری ہے)

چھپن کے اسکورپرتوفیق عمراڑتیس رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔حسین طلعت دس، عزیز اللہ اکیس اوراظہرعلی ایک رن بناسکے۔ کپتان مصباح الحق نے عمراکمل کیساتھ بہتررنزجوڑے۔عمراکمل چوالیس رنزبناکرآوٴٹ ہوئے۔ مصباح الحق نے نصف سنچری اسکورکرتے ہوئے پچیاسی رنزاسکورکئے۔سوئی ناردرن کی پوری ٹیم دو سو اڑتیس رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ احسان عادل نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :