کویت نے ایران سے اپنے سفارتکار کو واپس بُلا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 15:10

کویت نے ایران سے اپنے سفارتکار کو واپس بُلا لیا

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : کویت نے ایران سے اپنے سفارتکار کو واپس بلا لیا۔ کویتی وزارت خارجہ کے مطابق حکومت تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور حکومت احتجاجاً یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد عملے اور سفیر کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سوڈان اور بحرین بھی ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر چکے ہیں۔جبکہ متحدہ عرب امارت نے بھی تہران کے ساتھ اپنے سفارتی روابط کو محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔