وزیر اعظم نواز شریف کا بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 15:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ٹیلی فونک رابطے میں وزیر اعظم نواز شریف نے بھارتی ہم منصب کو پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ۔
(جاری ہے)
اس سے قبل پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے سے متعلق بھارتی حکام نے پاکستان کو معلومات فراہم کیں ہیں جن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان نے اس حملے کی پر زور مذمت بھی کی تھی ۔
پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی مذمت پر بھارتی حکام نے پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ واضح رہے کہ چار روز قبل بھارتی پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ میں ائیر بیس پر حملہ آوروں نے ہلہ بول دیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی لیفٹنٹ کرنل سمیت گیارہ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی میں چار حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.