فیصل آباد : پاکستان میں فیس بک کی پوسٹ پر پہلی کارروائی ، زرعی یونورسٹی کے طالبعلم کو نکال دیاگیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 جنوری 2016 15:50

فیصل آباد : پاکستان میں فیس بک کی پوسٹ پر پہلی کارروائی ، زرعی یونورسٹی ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جنوری 2016 ء) : پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی پوسٹ پر پہلی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فیس بک پوسٹ پر زرعی یونیورسٹی نے اپنے طالبعلم کاشان کو یونیورسٹی سے نکال دیا۔

(جاری ہے)

کاشان نے یونیورسٹی میں ہونے والے کانسرٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ، کاشان کے الفاظ میں یونیورسٹی میں منعقد کیے گئے کنسرٹ میں ناچ گانے پر تنقید کی تھی ، درس گاہیں رقص گاہیں بن جائیں تو کہاں کااقبال کہاں کی تحقیق، کا کسان جشن منائیں کہ ان کے خیر خواہ زندہ ہیں اور ناچ رہے ہیں۔

کاشان کا کہنا تھا کہ کسان کے نام پر ایونٹ کے نام پر یونیورسٹی میں میوزیکل کنسرٹ کروایا گیا۔ زرعی یونیورسٹی نے کنسرٹ گذشتہ سال منعقد کروایا جس سے متعلق طالبعلم کاشان نے نومبر ء2015 میں فیس بک پر اسٹیٹس دیا ، یونیورسٹی انتظامیہ نے کاشان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی سے باہر نکال دیا۔

متعلقہ عنوان :