سیکورٹی خدشات:مزاراقبال عام شہریوں کے لیے بند کردیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء)بادشاہی مسجدلاہورکے پہلو میں مزارِ اقبال کوخاردارتاریں اور بیریئرز لگا کر لوگوں کیلئے بند کر دیا گیا ،وجہ اس کی یہ بتائی گئی ہے کہ سیکیورٹی خدشات تھے جن کی وجہ سے مزارکو بند کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مصورِپاکستان شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ محمداقبال لاہورمیں بادشاہی مسجد کے پہلو میں ابدی نیند سو رہے ہیں،عقیدت مندوں اور عام شہریوں کی فاتحہ خوانی کیلئے یہاں جوق درجوق حاضری معمول کی بات ہے۔

مزارپررینجرز کا چاق وچوبند دستہ سیکورٹی فرائض کی ادائیگی پرتومامور ہے،تاہم مزارکوخاردار تاریں اور بیریئرز لگا کرعام لوگوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے،رینجرز ذرائع کاکہناہے کہ یہ فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیاگیاہے،جبکہ مزارپر سیکورٹی بھی مزید بڑھا دی گئی ہے۔