سڈنی ٹیسٹ ، مداحوں کا سابق آسٹریلین کرکٹروکمنٹیٹر رچی بینو کو انوکھے انداز میں خراج عقیدت

منگل 5 جنوری 2016 16:26

سڈنی ٹیسٹ ، مداحوں کا سابق آسٹریلین کرکٹروکمنٹیٹر رچی بینو کو انوکھے ..

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) سابق آنجہانی آسٹریلین لیگ سپنر اور کمنٹیٹر رچی بینو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 501 تماشائیوں کا گروپ گزشتہ روز آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز رچی بینو کا حلیہ بنا کر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے پہنچ گیا ۔

(جاری ہے)

501 تماشائی رچی بینو کی ٹیسٹ کیپ نمبر 190 ، کھیلے گئے 63 ٹیسٹ میچز اور حاصل کردہ 248 وکٹوں کا مجموعہ بنتا ہے ۔ مبصرین نے مداحوں کے خراج عقیدت کے اس انداز اظہار کو بہترین قرار دیا ہے ۔ میچ کے دوران تماشائیوں کا یہ گروپ ٹی وی کمنٹیٹرز اور دوسرے تماشائیوں کا موضوع بحث بنارہا ۔