کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے کیلئے برآمدی تجارت کاشعور عام کرنا ضروری ہے،ملک طا ہر جاوید

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 5 جنوری 2016 16:27

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء )ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو ثمر آور بنانے اور وسعت دینے کے لیے کاروباری افراد میں برآمدی تجارت کاشعور عام کرنا بے حد ضروری ہے ۔لاہور چیمبر کے آ گاہی پروگرام سے نئے کاروباری افراد کو برآمدی و درآمدی تجارت کی دستاویز ات تیار کرنے اور پوٹینشیل مارکیٹوں تک رسائی میں آسانی ہو جائے گی ․ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طا ہر جاوید نے لاہور چیمبر کے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایوانہاے صنعت و تجارت اور فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامر اینڈ انڈسٹری کی سطح پر نئے کاروباری شعبوں سے متعلق ایجوکیشن کا اہتمام ضرور کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ برآمد کنندگان کثیر زرمبادلہ خرچ کرکے بیرون ملک جاتے اور متعلقہ ملکوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ اور انہیں بھیجنے کے مختلف مراحل سے واقفیت حاصل کرتے ہیں ․اس لیے ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ایوانہائے صنعت و تجارت ایسے ماہرین سے استفاد کریں اور اپنے ہان ان کے لیکچرز کا اہتمام کریں تو ملک کاروبار کے لیے بے حد سود مند ثابت ہوں گے ․ ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ حکومت پاکستانی برآمدات بڑھانے کے لیے دوسرے ملکوں سے رابطے کرتی رہتی ہے تاہم ملک طاہر جاوید نے کہا کہ ان رابطوں کو کیش کرنے میں کاروباری طبقہ بہترین کردار ادا کر سکتا ہے ․ اس لیے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ تمام کاروباری ایسوسی ایشنوں ․ ایوانہاے صنعت و تجارت اور فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنی روایتی و دستوری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کا بیرون ملک دائرہ وسیع کرنے کے لیے سود مند آگاہی پروگرام ضرور شروع کریں تاکہ پاکستان میں صحیح برآمدی کلچر پروان چڑھے اور وطن عزیز اقتصادی ترقی کا سفر تیزی سے طے کرسکے ․