وی وی ایس لکشمن کی آسٹریلیا کیخلاف 281رنز اننگز 50 سال کی بہترین پرفارمنس قرار

منگل 5 جنوری 2016 16:39

وی وی ایس لکشمن کی آسٹریلیا کیخلاف 281رنز اننگز 50 سال کی بہترین پرفارمنس ..

کولکتہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار5جنوری- 2016ء) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن کی 2001ء میں آسٹریلیا کے خلاف 281 رنز کی اننگز کو ٹیسٹ کرکٹ میں گزشتہ 50 سال کی بہترین پرفارمنس قرار دے دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لکشمن کو یہ اعزاز ورلڈ فیم سپورٹس میگزین کے ایک پول میں دیا گیا جس میں سابق کرکٹرز ، کمنٹیٹرز اور صحافیوں نے ووٹ ڈالے ۔ 2001ء میں کھیلی جانے والی اس اننگز میں لکشمن نے راہول ڈریوڈ کیساتھ مل کر 376رنز کی پارٹنر شپ بنا کر یقینی بھارتی ہار کی طرف جاتے میچ کو فتح میں بدل دیا تھا ۔ اس میچ کا حصہ رہنے والے آسٹریلیوی کھلاڑیوں شین وارن اور رکی پونٹنگ نے بھی اس اننگز کو یادگار قرار دیا ہے ۔