حقیقی کامیابی نبی کریم کے اسوئہ حسنہ کی کامل پیروی میں مضمرہے‘ علامہ راغب حسین نعیمی

منگل 5 جنوری 2016 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حقیقی کامیابی نبی کریم کے اسوئہ حسنہ کی کامل پیروی میں مضمرہے،محافل میلادکے انعقاد کاتقاضاہے کہ مسلمان قرآن وسنت کی مطابق اپنی زندگیاں گزاریں۔اسلامی معاشرہ کی بنیاداور روح تعلیمات قرآن کریم ہے،قرآن مجید کوسمجھ کرپڑھنااوراس عمل کرنامسلم معاشرہ کادینی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

پرامن اورمثالی معاشرے کا قیام پیغا م قرآن کو اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز 92ای جوہرٹاؤن میں دوسرے ماہانہ ”درس قرآن“کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قرآن کریم کی تعلیمات پر عمل کرنا مسلمان کی زندگی کانصب العین ہوناچاہیے۔میلاد النبی منانے کے ساتھ ہمیں سیرت النبی کواپنی زندگیوں میں اپنانے کی اشدضرورت ہے۔معاشرے سے نفرتوں کاخاتمہ قرآن کریک ”فلسفہ عدم تشدد“کوعام کرہی ممکن ہوسکتاہے۔امت مسلمہ تعلیمات قرآن پرعمل پیراہوکرہی ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے۔