رنبیر کپور کے ساتھ نازیبا تصاویرکی اشاعت پر قطرینہ کیف کا رد عمل

منگل 5 جنوری 2016 17:38

رنبیر کپور کے ساتھ نازیبا تصاویرکی اشاعت پر قطرینہ کیف کا رد عمل

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف آجکل اپنی نئی آنے والی فلم فتور میں ساتھی اداکار آدتیہ رائے کپورکے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ اداکارہ سے فلم کے ٹریلر لانچ تقریب کے دوران میڈیا کی جانب سے انکی اور حالیہ بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی گھر کی بالکونی میں بوس و کنار کرتے ہوئے شائع ہونے والی تصویر کے متعلق سوال پوچھا گیا۔

(جاری ہے)

32سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے تاحال اپنی اور رنبیر کپور کی تصویر نہیں دیکھی ہے۔ میڈیا نمائندگان کا کہناتھا کہ یہ تصویر ہو بہو آپ کی نئی آنے والی فلم ”فتور “ کے پوسٹر پر شائع کی جانے والی تصویر کی طرح ہے جس میں اداکارہ ساتھی اداکار آدتیہ رائے کپور کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ قطرینہ کیف کے ساتھ تقریب میں موجود آدتیہ رائے نے کہا کہ کسی نے انکی فلم کی تصویر کو فوٹو شاپ کر کے انکی جگہ رنبیر کپور کو لگا دیا ہے