اجے دیوگن نے آن سکرین ”بیٹی“ کیلئے2000کھلونے خرید لئے

منگل 5 جنوری 2016 17:38

اجے دیوگن نے آن سکرین ”بیٹی“ کیلئے2000کھلونے خرید لئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”شیوائے “ کی ڈائریکشن اور اس میں اداکاری کی وجہ سے بے حد مصروف ہیں۔زرائع کے مطابق ”شیوائے “میں اجے دیوگن ایک دس سالہ بچی کے والد کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار بطور ڈائریکٹر اپنی فلم میں چھوٹی سے چھوٹی باتوں پر خا ص توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

پس اسی بنا پر انھوں نے اپنی آن سکرین بیٹی کے کمرے کو سجانے کیلئے2000سٹفڈ کھلونے اور گڑیا آرڈر پر منگوائی ہیں تاکہ انکی بیٹی کا کمرہ بہترین نظر آ سکے۔10سالہ ابیگیل ایمس ”شیوائے “ میں اجے دیوگن کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔واضح رہے شیوائے ابیگیل کی پہلی بولی ووڈ فلم ہے۔ اجے دیوگن کی ”شیوائے “ 2016ء کے وسط میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی