Live Updates

فیصل آباد ٗپولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا

منگل 5 جنوری 2016 18:01

فیصل آباد ٗپولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن امتیاز آصف کی بلی اغواء کرنے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

امتیاز آصف نے ملزمان کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ انھیں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر اکسا رہے تھے اور ان کے انکار پر ملزمان نے ان کی بلی کو اغواء کرلیایخاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کی بلی کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے جس نے اس وقت شہرت حاصل کی جب وہ انھیں 2014 میں پی ٹی آئی کے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک لے جایا کرتی تھیں امتیاز نے بتایا کہ ان پر کئی لوگوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کیلئے دباؤ ڈالا ٗملزمان ان کے پڑوس میں رہائش پذیر تھے اور وہ اکثر اْن کی بلی کو ارد گرد گھومتے ہوئے دیکھتے تھے امتیاز کے مطابق وہ بلی انھیں بہت پیاری تھی۔

خاتون نے بتایا کہ انھیں کئی نامعلوم افراد کی جانب سے فون کالز موصول ہوئی ہیں جس میں انھیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی شرط پر ان کی بلی واپس کرنے کا کہا گیا ٗملزمان کو گرفتار کرکے ان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے دوسری جانب پولیس نے ایک بلی بھی برآمد کرکے شناخت کیلئے خاتون کے حوالے کی تاہم وہ کوئی اور بلی نکلی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات