الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں رکن پنجاب اسمبلی فاروق یوسف گھرکی کو پچاس50،50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا‘سماعت3 فروری تک ملتوی

منگل 5 جنوری 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کیس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی فاروق یوسف گھرکی کو پچاس50,50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابقالیکشن کمیشن میں فاروق یوسف گھرکی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے سابق رکن صوبائی اسمبلی فاروق یوسف گھرکی کے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ جاری کر دیئے۔

الیکشن کمیشن نے یوسف گھرکی کو 50,50 ہزار کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مچلکے جمع نہ کرائے گئے تو فاروق یوسف گھرکی کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے فاروق یوسف گھرکی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔