پھانسیوں کے مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بجائے سعودی عدالتوں کے فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے‘
تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو جلانا انتہائی تشویش ناک ہے:سیاسی ومذہبی راہنماؤں کا ردعمل
منگل 5 جنوری 2016 18:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) سیاسی و مذہبی رہنماؤں اورعسکری دانشوروں نے سعودی عرب میں پھانسیوں کو انکا داخلی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت پر عملدرآمد کے بعد تہران میں سعودی عرب کے سفارت خانہ کو جلانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ پھانسیوں کے مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بجائے سعودی عدالتوں کے فیصلوں کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔
ترکی اور پاکستان اس صورتحال پر الگ تھلگ رہنے کی بجائے سعودی عرب ایران کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔ دو اسلامی ممالک میں کشیدگی ختم ہونی چاہئے اس سے خطہ پرسکون ہو گا اور ہم آہنگی بڑھے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین،جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،جماعت الدعوة کے مرکزی رہنما عبدالرحمان مکی ،پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی ،ممتاز عسکری رہنماجنرل(ر)جمشید ایاز ،برگیڈئیر (ر)اسلم گھمن،جمعیت علماء پاکستان کے صدر پیر اعجاز ہاشمی نے سعودی عرب ایران کشیدگی پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.