کیا گٹر کے ڈھکن لگانا بھی وزیراعلیٰ کا کام ہے،سید قائم علی شاہ

شہر میں کھلے مین ہولز پر فوری طور ڈھکن لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں،کے ایم سی انتظامیہ کو ہدایت

منگل 5 جنوری 2016 18:55

کیا گٹر کے ڈھکن لگانا بھی وزیراعلیٰ کا کام ہے،سید قائم علی شاہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا گٹر کے ڈھکن لگانا بھی وزیراعلیٰ کا کام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کے ایم سی انتظامیہ کو شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس کرنے اور ان کے فوری ازالے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ شہر میں کھلے مین ہولز پر فوری طور ڈھکن لگانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم کو دو دن بعد شہر کا تفصیلی دورہ کرکے کھلے مین ہولز کا معائنہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کے بھی احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :