تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں‘ڈی سی او لاہور

منگل 5 جنوری 2016 19:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اورضلعی انتظامیہ شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کو ختم کروا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کے سکواڈنے ٹھو کر نیاز بیگ چوک اور موہلنوال روڈ سے ہر قسم کے تجاوزات کو ختم کروا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات پر نظر رکھنے کے لیے ٹھو کر نیاز بیگ چوک میں ایک کیمپ بھی قائم کر دیا ہے جس میں ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں۔ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :