سیف گیمز کیلئے ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹرائلز کے موقع پر ریسلرز اور ان کے حامی آپس میں لڑ پڑے
ایک دوسرے پر گھونسوں ،لاتوں ،تھپڑوں کی بوچھاڑ ،ریسلنگ فیڈریشن نے تحقیقات اور پہلوانوں کیخلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا اعلان کر دیا
منگل 5 جنوری 2016 19:47
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) بھارت میں ہونے والی سیف گیمز کیلئے ریسلنگ ٹیم کے انتخاب کے سلسلہ میں ٹرائلز کے موقع پر ریسلرز اور ان کے حامی آپس میں لڑ پڑے ،ایک دوسرے پر گھونسوں ،لاتوں ،تھپڑوں کی بوچھاڑ کیساتھ غلیظ زبان بھی استعمال کی گئی ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے تحقیقات اور ریسلرز کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سیف گیمز کیلئے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹرائلز ہو رہے تھے کہ اس دوران ریسلرز کی طرف سے ایک دوسرے کو چیلنج کرنے پر بات طول پکڑتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ۔ اس موقع پر پہلوانوں کے حامی بھی لڑائی میں کود پڑے اور رنگ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا ۔(جاری ہے)
اس دوران ریسلرز اور انکے حامیوں نے ایک دوسرے پر گھونسوں ، لاتوں اور تھپڑوں سے حملہ کیا ۔
ریسلنگ فیڈریشن کے عہدیداروں کی طرف سے کوششوں کے بعد بیچ بچاؤ کرایا گیا ۔ اس حوالے سے فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ارشد ستار نے کہا کہ یہ جھگڑا پہلوانوں کے درمیان نہیں بلکہ حامیوں کے درمیان ہوا ہے ۔ جب مقابلہ ہوتا ہے تو کوچز اپنے کھلاڑیوں کو بتاتے ہیں اور ایک دوسرے پر آوازیں بھی کسی جاتی ہیں لیکن گزشتہ روز واپڈا کے دو پہلوانوں کے درمیان مقابلہ تھا اور ہارنے والے پہلوان نے جیتنے والے پہلوان کے کوچ کو چیلنج کر دیا کہ جس سے بات طول پکڑ گئی اور حامیوں کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ طیب رضا اور محمد انعام کے حمایتیوں میں جھگڑا ہوا لیکن صلح کر اد ی گئی ہے لیکن اس کے باوجود فیڈریشن ضرور کارروائی کرے گی اور ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.