بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ’’سیاسی موت ‘‘ثابت ہوں گی؛ر چوہدری محمدسرور

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 جنوری 2016 19:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ حکمرانوں کی ’’سیاسی موت ‘‘ثابت ہوں گی، کمیشن مافیا پر مبنی حکمران 20 سال بھی اقتدار میں رہے لوڈشیڈ نگ ختم نہیں ہوگی، پنجاب کو ’’شام ‘‘بننے سے روکنے کیلئے حکمرانوں کو داعش کا راستہ روکنا ہو گا،اگر حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو صوبے میں امن خواب بن کر رہ جائیگا ،کر پشن کر نیوالی سیاسی جماعتیں ماضی کا حصہ بن جائیں گی آنیوالی حکو مت پاکستان تحر یک انصاف کی ہی ہوگی،لاہور کو ’’پیرس ‘‘بنانے کا دعویٰ کر نیوالے حکمرانوں نے غر یبوں کیلئے مہنگائی اور مسائل کے پہاڑ بنا دیئے ہیں آنیوالی نسلیں حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کر یں گی بلکہ ان سے ایک ایک ظلم اور ناانصافی کا حساب لیں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر مسز پر وین سرور ‘قصور کے ضلعی آرگنائز ندیم ہارون‘شیخ قیصرایوب سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ2018تک بھی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے حکومتی تصد یق کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس قوم کیلئے جھوٹ اور فریب کے سواکچھ نہیں اور حکمران اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی حکومت کے ہر منصوبے میں کر پشن اور کمیشن ہے اس لیے حکمرانوں کی توجہ عوامی مسائل کا حل نہیں بلکہ ’’ذاتی مسائل‘‘کا حل ہے اور قوم کیلئے نااہل حکمران عذاب کی شکل اختیار کر چکے ہیں اور قوم انکو مزید برداشت کر نے کیلئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیرقانون کا خود صوبے سے 100لوگوں کی داعش میں شمولیت اور شام اور عراق جانے کی تصد یق پوری قوم کیلئے لمحہ فکر یہ اور حکمرانوں کی ناکامیوں پر مہر تصد یق ہے اور وقت آگیا ہے کہ حکمران پورے پنجاب میں داعش کے لوگوں کے خلاف سخت تر ین ایکشن لیں اور انکا راستہ روکا جائے کیونکہ اﷲ نہ کر یں کہ پنجاب میں شام جیسا ماحول بن جائے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری سرور نے کہا کہ عوام تبدیلی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ ہیں اس لیے دنیا کی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی ‘(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی جیسی کر پٹ سیاسی جماعتوں کا مستقبل ’’زیر و‘‘ہے اور آنیوالی حکومت پاکستان تحر یک انصاف کی ہوگی جس میں عمران خان ملک کو کر پشن ‘مہنگائی اور بیروزگاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کر یں گے اور قوم سے کیے جانیوالا ایک ایک وعدہ پورا کیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :