یہ نشئی ہے ۔۔۔۔پہلے چار شادیاں ، پھر نشہ اور پھر باپ قتل کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 5 جنوری 2016 19:54

یہ نشئی ہے ۔۔۔۔پہلے چار شادیاں ، پھر نشہ اور پھر باپ قتل کردیا

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 05 جنوری۔2015ء) محلہ او بلاک عارفوالا میں نشئی بیٹے نے جائیداد کے حصول کے لئے باپ قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ او بلاک عارفوالا تیس سالہ نشہ کے عادی ریئس علی نے چار شادیاں کیں لیکن تمام بیویوں کو طلاق دے دی۔

(جاری ہے)

اس کے باپ عبدالحمید نے بھی دو شادیاں کیں جس سے اس کے سات بیٹے اور پانچ بیٹیاں تھیں۔ تیس سالہ نشہ کے عادی ریئس علی اپنے باپ سے جائیداد کا طلب گار تھا مگر اس نے انکار کر دیا۔ عبدالحمید اپنے بیٹے فیصل کے ساتھ دوسری منزل پر سو رہا تھا کہ ریئس علی نے ٹوکے کے وار کرکے اس کو قتل کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :