بدعنوانی روکنے کیلئے دس بڑے لٹیروں کااحتساب کافی ہوگا،چودھری سلامت
منگل 5 جنوری 2016 20:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء)ممتاز سیاسی،سماجی اورکاروباری شخصیت چودھری سلامت علی نے کہا ہے کہ بدعنوانی کاسیلاب روکنے کیلئے دس بڑے بدعنوانوں کااحتساب کافی ہوگا۔ جس وقت بڑے مگرمچھ کیفرکردارتک پہنچادیے گئے اس وقت چھوٹی مچھلیاں اپنے آپ مرجائیں گی اورآئندہ کوئی لوٹ کھسوٹ کاتصور بھی نہیں کرے گا۔ فوج پاکستان کامنظم اورطاقتورادارہ ہے،اس کے سواکوئی قومی لٹیروں کااحتساب نہیں کرسکتا اورنہ کالاباغ ڈیم کی تعمیرمفادپرست اورمصلحت پسندسیاستدانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔
وہ صادق برادرز کے زیراہتمام اسماعیل نگرمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔چودھری سلامت علی نے مزید کہا کہ وینٹی لیٹرزکی عدم دستیابی کے نتیجہ میں موت کی آغوش میں جانیوالے معصوم بچوں کے ورثا کی بے بسی کاتماشادیکھنے والے شرم سے ڈوب مریں۔(جاری ہے)
ایٹمی پاکستان کے پاس بیمار بچوں کیلئے مناسب تعدادمیں بنیادی طبی سہولیات تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرحکومت کی ترجیحات درست اوردوررس ہوتیں تو خناق کے سبب ہمارے بچے فوت ہوتے اورنہ بجلی بحران شدت اختیارکرتا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ہرکام چھوڑکر بجلی منصوبوں کی تکمیل یقینی بنائے ورنہ آنیوالی گرمیوں میں کراچی کی طرح کسی اورشہرمیں بھی اموات ہوسکتی ہیں۔حکمران عوام کی حالت زارپررحم کرتے ہوئے دستیاب قومی وسائل کارخ ہسپتالوں، آبی ذخائر اورڈیموں کی طرف موڑدیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.