عوامی رکشہ یونین نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں کے ظلم کے خلاف جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرلیا

منگل 5 جنوری 2016 21:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) عوامی رکشہ یونین نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں کے ظلم کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیاہے۔جس کی صدارت عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری کریں گے۔اس اجلاس میں ایئر پورٹ پر سٹینڈ لینے کیلئے بھی پالیسی مرتب کی جائے گی۔

مجید غوری نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اہلکاروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ایئر پورٹ پر رکشہ ڈرائیوروں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے رکشوں کی سیٹیں نکال لی جاتی ہیں۔ان کو نہ سواری اتارنے دی جاتی ہے اور نہ چڑھانے دی جاتی ہے۔انکی سیٹیں نکالنے کے بعد کئی کئی گھنٹے ان کو کھڑا رکھا جاتا ہے اور فارم پر زبردستی دستخط کروانے کے بعد سیٹیں واپس دی جاتی ہیں۔

جس پر لکھا ہوتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر آئے ہیں۔رکشہ پبلک ٹرانسپورٹ ہے ۔جسے پورے شہر میں سواری لانے اور لے جانے کا سرکاری روٹ مہیا کیا گیا۔مجید غوری کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی رکشہ ڈرائیوروں کی معاشی قاتل بن چکی ہے۔ ان کے ظلم سے نجات کیلئے جلد لائحہ عمل طے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :