Live Updates

تحریک انصاف نے سعودی ایران بحران کے حوالے سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 21:29

تحریک انصاف نے سعودی ایران بحران کے حوالے سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) تحریک انصاف نے سعودی ایران بحران کے حوالے سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعدی عرب اور ایران کے مابین پیدا ہونے والے کشیدہ حالات پر تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو اس معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر سب کو اعتماد میں لینا چاہیے اور بحران کے حل کیلئے اپنا موثر کردار بھی ادا کرنا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات