فیس بک پر دوستی کرنے والی لڑکی 12 لاکھ کا چونا لگا کر دبئی فرار

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 21:50

فیس بک پر دوستی کرنے والی لڑکی 12 لاکھ کا چونا لگا کر دبئی فرار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5جنوری 2016 ء) فیس بک پر دوستی کرنے والی لڑکی 12 لاکھ کا چونا لگا کر دبئی فرار ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فیس بک کی دوستی کے باعث ایک اور شخص بھاری نقصان اٹھا بیٹھا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ایک لڑکے نے فیس بک کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی کی جو کہ بعد ازاں کاروبار میں شراکت داری میں تبدیل ہو گئی۔ لڑکی مختلف بہانوں سے لڑکے سے رقم بٹورتی رہی جو 12 لاکھ تک جا پہنچی۔ لڑکی نے اپنے دوست کو 12 لاکھ کا جعلی چیک دیا اور دبئی فرار ہو گئی۔ لڑکے کو اس تمام جعل سازی کا تب معلوم جب 12 لاکھ کا چیک بینک سے باوئنس ہو گیا۔ لڑکے نے اس حوالے سے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :