بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ،8 جنوری کو ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی

منگل 5 جنوری 2016 22:42

بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ،8 جنوری کو ٹور میچ سے دورے ..

ممبئی ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ ہو گئی۔ مہمان ٹیم 8 جنوری کو ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ون ڈے سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 8 اور 9 جنوری کو ویسٹرن آسٹریلیا الیون کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہو گا۔

(جاری ہے)

منگل کو آسٹریلیا روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے قائد دھونی نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کینگروز ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئے ہیں لیکن ہم ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں، ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا سنہری موقع ہے، امید ہے کہ وہ اپنی سلیکشن کو درست ثابت کریں گے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کم وقت رہ گیا ہے اور دورہ آسٹریلیا میگا ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں بہت اہم اور مفید ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :