ہاشم آملہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری،201 رنز بنا کر آؤٹ

منگل 5 جنوری 2016 22:42

ہاشم آملہ کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری،201 رنز ..

کیپ ٹاؤن ۔ 05 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔05 جنوری۔2016ء) جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ہاشم آملہ نے انگلینڈ کے خلاف رواں دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار ڈبل سنچری جڑ دی، یہ ان کے کیریئر کی چوتھی ڈبل سنچری ہے، آملہ 201 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے بعد براڈ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

(جاری ہے)

آملہ کافی عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے لیکن کیپ ٹاؤن ٹیسٹ ان کیلئے خوش آئند ثابت ہوا جس میں انہوں نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار ڈبل سنچری مکمل کی۔ آملہ کی فارم کی واپسی نہ صرف ان کیلئے بلکہ پوری پروٹیز کیلئے اچھی خبر ہے، آملہ نے 201 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر میچ میں شکست کا خطرہ ٹال دیا ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان رواں ٹیسٹ ڈرا کی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :