پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے ڈرامے میں نیا موڑ ، پٹھان کوٹ حملہ کیس میں دہشتگردوں کی مدد کے الزام میں ایس پی گورداس پور سلویندر سنگھ گرفتار ،بیرون ملک خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کی چھان بین

منگل 5 جنوری 2016 22:49

پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے ڈرامے میں نیا موڑ ، پٹھان کوٹ حملہ کیس میں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء) پٹھان کوٹ ایئربیس حملے کے ڈرامے میں نیا موڑ آگیا، پٹھانک وٹ حملہ کیس میں دہشتگردوں کی مدد کرنے کے الزام میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے ایس پی گورداس پور سلویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے بیرون ملک خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کی چھان بین بھی کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کو بھارتی خفیہ ایجنسی نے گورداس پور کے ایس پی سلویندر سنگھ کو گرفتار کر لیا، ایس پی پر دہشتگردوں کی مدد کر نے الزام ہے، بھارتی سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پٹھان کوٹ حملے میں ایس پی گورداس پور کے کردار کی تحقیقات کی جارہی ہیں کیونکہ اس حملے میں انکا کردار اہم ہو سکتا ہے، ہوسکتا ہے کہ دہشتگردوں نے ایس پی کو جال میں پھانسا ہو اور ممکن ہے کہ انہوں نے دہشتگردوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کی ہو، ایس پی کے بیرون ملک خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کی چھان بین کی جا رہی ہے، رات گئے ایس پی کا پنج پیرمندر جانے کا معاملہ سوالیہ نشان ہے ۔

واضح رہے کہ ایس پی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہشتگردوں نے اس کی گاڑی چھینی تھی تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق حکام سلویندر کی اس کہانی پر یقین کرنے کو تیار نہیں