پاکستان اور بھارت کسی کے ہاتھوں امن عمل کو یر غمال نہ ہونے دینے پر آمادہ ہیں‘ پرویز رشید
ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے ،کیابھارت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پاکستان کو ملیں گی ،ان کی روشنی میں اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ،انٹرویو
منگل 5 جنوری 2016 22:56
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند کہ پاکستان اور بھارت اس بات پر آمادہ ہیں کہ وہ کسی کے ہاتھوں امن عمل کو یر غمال نہیں ہونے دیں گے ،پاکستان کی ریاست اور اس کے ادارے سب دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں او رانہوں نے اچھے او ربرے ، اپنے ا ورپرائے کی کوئی تقسیم نہیں رکھی ہوئی ،ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہیں کیا وہ پاکستان کو ملیں گی اوران معلومات کی روشنی میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔
بی بی سی کو انٹر ویو میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جو بھی لوگ یہ کوششیں کرتے ہیں کہ جب بھی امن کی بات چیت کی جائے اس کو ڈی ریل کیا جائے تو دونوں ممالک ان کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور یہی اچھی بات ہے کہ ہم وہ نہیں ہونے دے رہے جو دہشتگرد چاہتے ہیں اوردہشتگردوں کی منشاء کو پورا نہیں ہونے دے رہے ۔(جاری ہے)
ان کے راستے میں دونوں حکومتیں اپنے طور پر اپنے عزم پر قائم ہیں کہ وہ دہشتگردی کے ذریعے ملک کے مسائل کو حل نہیں کریں گی بلکہ بات چیت کے ذریعے مسائل کو حل کیا جائے گا اور جو دہشتگردی کرے گا وہ دونوں کا مشترکہ اور انسانیت کا دشمن ہے اور سب کو دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک پاکستان کی ریاست اور اس کے ادارے ہیں وہ سب دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں او رانہوں نے اچھے او ربرے ،اپنے اورپرائے کی کوئی تقسیم نہیں رکھی ہوئی ۔ دہشتگردی اور انتہا پسند ی کے خلاف ہمارا عزم ہے ہم اس کی ہر شکل کے خلاف ہیں اور ہم اس کی قانون سازی بھی کر چکے ہیں کہ پاکستان کی سر زمین کو دہشتگردی کے لئے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کااپنا آئین اور قوانین موجود ہیں پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ان قوانین کے اندر رہ کر اقدامات کرنے کے پابند ہیں اور ہم نے اس سے باہر نہیں نکلنا ۔ اب اس معاملے میں ہمیں بھارت کی مدد اور معاونت چاہیے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہیں کیا وہ پاکستان کو ملیں گی اوران معلومات کی روشنی میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.