وزیر اعظم نوازشریف کی سری لنکن صدر کارجے سوریا سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال،پاکستان اور سری لنکا کی پارلیمان کے درمیان حالیہ سالوں میں اضافے خوش آئند ہیں ،2015 میں صدارتی انتخابات کے باوجود سری لنکن پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اہم قدم تھا،وزیراعظم

منگل 5 جنوری 2016 23:52

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5جنوری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی پارلیمان کے درمیان حالیہ سالوں میں ہونے والا اضافہ خوش آئند ہے ،2015 میں صدارتی انتخابات کے باوجود سری لنکن پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اہم قدم تھا۔ منگل کو وزیر اعظم نوازشریف سے سری لنکن صدر کارجے سوریا نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان سری لنکا فرینڈ شپ گروپ کے ارکان بھی شریک تھے۔ اور دونوں ملکوں کی پارلیمان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سری لنکن صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کی پارلیمان کے درمیان حالیہ سالوں میں اضافہ خوش آئند ہے ۔ 2015 میں صدارتی انتخاب کے باوجود سری لنکن پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان اہم قدم تھا۔