پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی قیادت نے پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی ، دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ نیک شگون ہے، پاکستان بھارتی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کررہا ہے، کوئی شوائد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی،وزیر دفاع خواجہ آصف کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 5 جنوری 2016 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 5جنوری۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی گئی ، دونوں اطراف سے تحمل کا مظاہرہ نیک شگون ہے، پٹھان کوٹ حملیپر پاکستان بھارتی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کررہا ہے اگر کوئی شوائد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ رابطے خوش آئند ہیں اور دونوں ملکوں کی جانب سے تحمل و برداشت کی فضا نظر آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی شہر پٹھان کوٹ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی قیادت نے پاکستان پر کوئی الزام تراشی نہیں کی جب کہ پاکستان بھارت کی جانب سے دی جانے والی معلومات کی تحقیقات کر رہا ہے اگر کسی کے خلاف کوئی شوائد ملے تو سخت کارروائی کی جائے گی خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی میں بے شمار قربانیاں دیں ہیں اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمت و بہادری کے ساتھ لڑ رہا ہے تاکہ اس ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے ۔