نوجوان بھتیجے کو جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرنے کے الزام پر خاتون گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 01:03

نوجوان بھتیجے کو جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرنے کے الزام پر خاتون گرفتار
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء) نوجوان بھتیجے کو جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرنے کے الزام پر خاتون گرفتار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک 21 سالہ خاتون کو انتہائی شرمناک الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خاتون پر الزام ہے کہ وہ اپنے 15 سالہ بھتیجے کو جنسی تعلقات کیلئے مجبور کرتی رہی ہے۔ بھتیجے کے ساتھ جنسی تعلقات کے باعث اس کے ہاں ایک بچہ بھی پیدا ہوا ہے جس کے بعد خاتون کی جانب سے لڑکے پر شادی کیلئے دباو ڈالا جا رہا تھا۔ تاہم لڑکے نے پولیس میں شکایت درج کروا دی جس کے بعد مذکورہ عورت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔