پی سی ہوٹل راولپنڈی میں آگ بھڑک اٹھی، درجنوں افراد پھنس گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جنوری 2016 01:52

پی سی ہوٹل راولپنڈی میں آگ بھڑک اٹھی، درجنوں افراد پھنس گئے
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء)پی سی ہوٹل راولپنڈی میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے باعث درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حساس ادارے کے ہیڈکوارٹر کے قریب واقع معروف فائیو سٹار ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

(جاری ہے)

آگ ہوٹل کی تیسری منزل پر لگی ہے۔ حادثے کے باعث درجنوں افراد ہوٹل میں محصور ہو گئے ہیں جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔