راولپنڈی : عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والی خاتون طیارے میں ہی دم توڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:16

راولپنڈی : عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والی خاتون طیارے میں ہی دم توڑ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانے والی خاتون طیارے میں ہی دم توڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، جبکہ خاتون کی ہلاکت کے سبب بعد ازاں پرواز کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی موجود تھا ۔ جسے اپنی والدہ کی میت کے ہمراہ ائیر پورٹ پر اُتار دیا گیا۔