ترکی کے ساحل پر بچوں سمیت34افراد کی لاشیں سمندر نے اگل دیں
عمر جمشید بدھ 6 جنوری 2016 11:16
انقرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) ترکی کے ساحل سے کئی بچوں سمیت 34 افراد کی لاشیں ملی ہیں یہ لاشیں ان تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی ہیں جو سمندر کے راستے یونان پہنچنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوئے۔ان کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ ان کی کشتیاں یونان کے جزیرے لیسبوس پہنچنے کی کوشش میں الٹ گئی تھیں۔یہ لاشیں ترکی کے ایوالک اور دکیلی کے ساحلوں سے ملی ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ 2015 میں دس لاکھ سے زائد افراد بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچے ہیں اور ان میں بڑی تعداد نے ترکی سے یورپ کا سفر کیا تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ سال بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش میں 3771 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق بحیرہ ایجیئن پار کرنے والے تارکین وطن ربڑ کی کشتیوں میں سوار تھے۔(جاری ہے)
خبررساں ادارے دوغان کے مطابق کوسٹ گارڈز نے سمندر میں ممکنہ طور پر بچ جانے والے افراد کی تلاش کی اور آٹھ افراد کو بچا لیا۔
سکیورٹی حکام نے کچھ لاشوں کو پانی سے نکالا جبکہ دیگر ساحل پر دیکھی گئی ہیں، تمام افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی ہوئی تھیں۔ ان میں سے کچھ واضح طور پر بچے تھے۔پولیس نے ترک میڈیا کو بتایا کہ 24 لاشیں ایوالک کے ساحل سے اور دس دکیلی کے قریب سے ملی ہیں۔تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم مقامی گورنر نامل کمال نازلی حریت کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق شام، عراق اور الجزائر سے تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
-
امریکا نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی فلسطینی درخواست کو ویٹو کردیا، فلسطین کی شدید مذمت
-
آسٹریلیا کی شہریوں کو تو اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کو چھوڑ نے کی ہدایت
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ، بٹ کوئن اور سونا بھی متاثر
-
ناسا کے سربراہ کا خلا میں چینی فوج کی موجودگی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.