پی پی 89 پیر محل کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 11:19

پی پی 89 پیر محل کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء): صوبائی اسمبلی کے حلقہ 89 ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہےگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قطب علی شاہ اور آزاداُمیدوار سونیا علی اس حلقے میں آمنے سامنے ہیں ۔ واضح رہے کہ پی پی 89 کی نشست ن لیگی ایم پی اے کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔حلقے میں کُل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 813 ہے، جبکہ 147 پولنگ اسٹیشن میں سے 26 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ضمنی انتخاب کےلئے حلقے میں 3 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔