لمبا قد حریف بلے بازوں کے چھکے چھڑاتا ہے : محمد عرفان

بدھ 6 جنوری 2016 11:39

لمبا قد حریف بلے بازوں کے چھکے چھڑاتا ہے : محمد عرفان

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار6جنوری- 2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے دراز قد فاسٹ باولر محمد عرفان نے کہا کہ اپنے لمبے قد سے حریف بلے بازوں کے وہ پسینے چھڑاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں فکسنگ سزا یافتہ محمد عامر سے متعلق محمد عرفان کا کہنا تھا کہ انہیں معاف کر دینا چاہیے ، ان کا نوجوان بولر سے کوئی جوڑ نہیں اور یہ فرق تو دونوں کے قد سے ہی واضح ہے ۔ دنیا بھر کے بیٹسمین کو اپنی گھومتی گیندوں پر تگنی کا ناچ نچانے والے آف سپنر سعید اجمل نے سلیکٹرز کے بدلے تیور پر شکوہ ہی کیا ۔ آف سپنر کا کہنا تھا کہ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد انہیں بھرپور موقع نہیں ملا ، حتی کہ دورہ نیوزی کے کیمپ میں بھی بلایا تک نہ گیا ۔